22 Oct 2011

گمشدہ اونٹی کہا ہے (علم و معرفت ۢمحمد صلی اللہ علیہ وسلم)

گمشدہ اونٹی کہا ہے؟؟

ایک منزل پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کہیں چلی گئی۔ اور لوگ اس کی تلاش میں سرگرداں پھرنے لگے۔ توایک منافق جس کا نام " زید بن لصیت" تھا کہنے لگا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ میں اللہ کا نبی ہوں، اور میرے پاس آسمان کی خبریں آتی ہیں۔ مگر ان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ میری اونٹنی کہاں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا کہ ایک شخص ایسا ایسا کہتا ہے۔ حالانکہ خدا کی قسم ! اللہ تعالٰی کے بتا دینے سے میں خوب جانتا ہوں کہ میری اونٹنی کہاں ہے؟ وہ فلاں گھاٹی میں ہے اور ایک درخت میں اس کی مہار کی رسی الجھ گئی ہے ۔ تم لوگ جاؤ اور اس اونٹنی کو میرے پاس لے کر آجاؤ۔ جب لوگ اس جگہ گئے تو ٹھیک ایسا ہی دیکھا کہ اسی گھاٹی میں وہ اونٹنی کھڑی ہےاور اس کی مہار ایک درخت کی شاخ میں الجھی ہوئی ہے۔ ( زرقانی ج3 ص 75)



-- 

***Asif Rao***

**Sargodha**

0 comments:

Post a Comment

 
Copyright © 2010 Shan-e-Mustafa. All rights reserved.