16 Jun 2011

حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو اتنی فضیلت حاصل تھی

حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو اتنی فضیلت حاصل تھیتشریح :    حضرت عباس رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دوتین برس بڑے تھے، اور آپ کے حقیقی چچا تھے، کہتے ہیں کہ مدینہ میں ایک بار سخت قحط ہوا، ۔ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ بنی اسرائیل پر جب قحط پڑا تھا وہ ان کے پیغمبروں کی اولاد کا وسیلہ لیاکرتے ، اللہ تعالیٰ پانی برساتا ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا ہمارے یہاں بھی عباس رضی اللہ عنہ موجود ہیں وہ ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں۔ چچا باپ کی طرح ہوتا ہے۔ پھر ان کے پاس گئے اور ان کو ساتھ لے کر منبر پر آکر دعا کی۔ اللہ نے خوب پانی برسایا۔ باوجود اس کے کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو اتنی فضیلت حاصل تھی مگر حضرت عمررضی اللہ عنہ نے اہل شوریٰ یعنی ارکان مجلس میں جن میں مہاجرین اولین شریک تھے ان کو داخل نہیں کیاکیونکہ وہ فتح مکہ تک مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ اس کے بعد مسلمان ہوئے

0 comments:

Post a Comment

 
Copyright © 2010 Shan-e-Mustafa. All rights reserved.