Showing posts with label عظمت نام محمد. Show all posts
Showing posts with label عظمت نام محمد. Show all posts

28 Jan 2012

تعظیم نام محمد سے 100 سال کے گناہ معاف اور جنت عطا ہو گئی

بنی اسرائیل میں ایک شخص نہایت ہی گناہ گار تھا۔ سو سال گناہوں اور معصیت میں اس نے گزارے، جب اس کی موت واقع ہوگئی تو لوگوں تو بہت خوشی ہوئی۔(لوگ اس کے فتنہ اور فساد سے بیزار تھے)نہ اس کو کسی نے غسل دیا نہ کفن پہنایا نہ نماز جنازہ ادا کی بلکہ اس کو گھسیٹ کر کچڑا کونڈی پر پھینک دیا۔حضر ت سیدنا موسیٰ کلیم اللہ علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس حضرت سیدنا جبرئیل امین علیہ الصلوۃ والسلام حاضر ہوئے اور عرض کیا۔اے موسیٰ علیہ السلام ! اللہ تعالی آپ کو سلام فرمارہا ہے۔اور اس نے فرمایا کہ میرا ایک ولی انتقال کرگیا ہے۔ لوگوں نے اس کو کچڑا کونڈی پر ڈال دیا ہے۔ اٹھواور اس جاکر وہاں سے اٹھالاواور اس کی تجہیز وتدفین کرو اوار بنی اسرائیل کو فرماؤ کہ اسکی نماز جنازہ پڑھیں۔تاکہ اس کی نماز کی برکت سے ان کے گناہ بخشے جا ئیں۔حضرت موسیٰ کلیم اللہ علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام نے بحکم رب الانام عزوجل جب اس کچڑا کونڈی کے پاس تشریف لائے تو اسے دیکھاتو یہ وہی شخص تھا جس نے سو سال نافرمانیوں میں گزارے ۔آپ کو تعجب ہوامگر اللہ عزوجل کا فرمان تھا۔چنانچہ غسل دلایا، کفن پہنایا ، نماز جنازہ پڑھ کرا س کو دفن کردیا۔پھر بارگاہ خداوندی عزوجل میں اس شخص کے بارےمیں ستفسار کیا۔ اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا کہ اے موسیٰ!(علیہ السلام ) وہ شخص واقعی فاسق و فاجر و گناہ گار تھا۔مگر اس نے ایک روز توریت شریف کھولی اس میں میرے حبیب ؐکا نام ِ نامی اسم گرامی محمد ؐلکھا ہوا پایااس نے اس مبارک نام کو چومااور اپنی انکھوں پر لگایا۔ اس کی یہ تعظیم و ادب مجھے پسند آگیا۔میں نے اس کے سو سال کے گناہوں کو بخش دیا۔اور اسے اپنے مقربین کی فہرست میں داخل کرلیا۔ (مدارج النبوت،

25 Jan 2012

جس گھر میں کوئی محمد نام والا ہو، اس گھر میں برکت ہوتی ہے۔

جس گھر میں کوئی محمد نام والا ہو، اس گھر میں برکت ہوتی ہے۔
سیّدنا امام مالک رضی  اللہ عنہ نے فرمایا، جس گھر میں کوئی محمد نام والا ہو اس گھر میں برکت ذیادہ ہوتی ہے۔زرقانی علی المواہب 302، احکام شریعت40۔

23 Jan 2012

جس گھرمیں محمد نام کا کوئی ہو اس گھر کا پہرا فرشتے دیتے ہیں

جس گھرمیں محمد نام کا کوئی ہو اس گھر کا پہرا فرشتے دیتے ہیں
کچھ اللہ تعالی کے ایسے فرشتے ہیں جو زمین پر چکر لگاتے رہتے ہیں ان کی ڈیوٹی یہ ہےکہ جس گھر میں کوئی محمد نام والا ہو اس کا پہرا دینا۔سیرت حلبیہ 79۔

21 Jan 2012

جب بچے کا نام محمد رکھو تو پھر اس کی تعظیم کرو

جب  بچے کا نام محمد رکھو تو پھر اس کی تعظیم کرو اور اسکی قباحت و برائی نہ کرو
حضرت علی رضی  اللہ عنہ نے فرمایا کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد گرامی ہےجب تم بچے کا نام محمد رکھو تو پھراس کی عزت کرو اور اس کے لیے جگہ فراخ کرو اور اس کی قباحت و برائی مت کرو۔زرقانی علی المواہب 302، احکام شریعت 40۔

19 Jan 2012

جو اپنے بیٹے کا نام محمد نہ رکھے وہ جاہل ہے

جو اپنے بیٹے کا نام محمد نہ رکھے وہ جاہل ہے۔
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
جس کے تین لڑکے پیدا ہوئے اور اس نے کسی کا نام محمد نہ رکھا وہ جاہل ہے۔
۔سیرت حلبیہ۔79۔احکمام شریعت 39۔

18 Jan 2012

جس مومن کا نام محمد ہو اس پر دوزخ حرام ہے

جس مومن کا نام محمد ہو اس پر دوزخ حرام ہے۔
سیدنا نبیط رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے، اے محبوب مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم میں کسی ایسے بندے کو دوزخ کا عذاب نہ دوںگا جس نے اپنانام ترے نام پر رکھا۔ زرقانی علی المواہب

17 Jan 2012

میں نے اپنی ذات پر قسم کھائی ہے کہ جس کا نام محمد یا احمد ہوگا وہ دوزخ نہیں جائے گا



جس کا نام محمد یا احمد ہو وہ جنت داخل کر دیا جائیگا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
قیامت کے دن دو بندے دربار الہی میں کھڑے کیے جائیں گے اس میں سے ایک کا نام محمد اور دوسرے کا نام احمد ہوگا، اللہ تعالی کی طرف سے حکم ہوگا  کہ ان دونوں کو جنت لے جاو وہ دونوں عرض کریں گے یا اللہ ہم کس عمل کی وجہ سے جنت کے حقدار ہوئے  حالانکہ ہم نے تو کوئی عمل جنتیوں والا نہیں کیا، اس پر اللہ تعالی فرمائے گا، تم دونوں جنت جاو کیونکہ میں نے اپنی ذات پر قسم کھائی ہے کہ جس کا نام محمد یا احمد ہوگا وہ دوزخ نہیں جائے گا.
زرقانی علی المواہب۔

16 Jan 2012

جو شخص اپنے بیٹے کا نام محمد رکھے وہ باپ بیٹا دونوں جنتی



جو شخص اپنے بیٹے کا نام محمد رکھے  وہ باپ بیٹا دونوں جنتی
سید نا ابو امامہ رضي اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، جس کے ہاں بچہ پیدا ہوا اس نے میری محبت کی وجہ سے اور میرے نام سے برکت حاصل کرنے کے لیے بچے کا نام محمد رکھا تو وہ دونوں باپ بیٹا جنت جائیں گے۔زرقانی علی المواہب۔

14 Jan 2012

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آسمانوں سے نازل ہوا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب چھ ماہ گزر گئے تو خواب میں کوئی آنے والا آیا اور اس نے کہا۔
اے آمنہ تیرے شکم پاک میں وہ ہے کہ سارے جہانوں سے افضل و اعلي ہے اور جب اس کی ولادت ہو تو اس کا نام  محمد صلی اللہ علیہ وسلم رکھنا۔ مواہب لدنیہ۔
 
Copyright © 2010 Shan-e-Mustafa. All rights reserved.